Was this topic approved like this? I do not think so.
فیچر
نام : محمد عمیر میرپورخاص واٹر پارک
رول نمبر : ۴۲
صوبہ سندھ کا چوتھا بڑا شہر میر پورخاص جو کہ اپنی تاریخ اور خاص طور پر آموں کے لحاظ سے خا صی پہچان رکھتا ہے۔ جہاں سو ۱۰۰ سے زا ئدمختلف آموں کی اقسامیءں پائی جاتی ہیں جو نا صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی فروخت کیا جاتا ہے۔
میرپورخاص شہر کی آبادی تقریباََ آٹھ لاکھ کے قریب ہے ۔
دور جدید میں جہاں گرمی سے بچنے کے لیے انسانی زندگی میں بہت ساری تبدیلیاں ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں وہی واٹرپارکوں کا بڑھتا ہوا رجحان بھی قا بل زکر ہے لوگ گرمی سے بچنے اور سیر و تفریح کے لیے واٹر پارکوں کا روخ کرنے لگے ہیں۔جس کی وجہ سے میرپورخاص کے کچھ سرما یہ کا روں نے سوچا کیو ں نہ یہاں کی عوام کے لیے واٹر پارک بنا یا جائے جس پر کام شروع ہوا میرپورخاص میں حیدرآباد ، میرواہ لنک
روڑ پربنا یہ واٹر پارک جس کا افتتاح ۲۰۱۶ اپریل ۱۶ کو ہوا ۔
روڑ پربنا یہ واٹر پارک جس کا افتتاح ۲۰۱۶ اپریل ۱۶ کو ہوا ۔
جہاں انسان اپنی روز مرہ کی زندگی میں ہزاروں کا موں میں مصروف نظر آتا ہے ۔ پر کام ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے اس کشمکش کے دور میں انسانی زندگی سے( سکون )لفظ ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔ایسے میں لوگ اپنی پریشانی اور دماغ کو سکونت بخشنے کے لیے مختلف جگہوں کا روخ کرتے ہیں ۔یقیناًآپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہاں مری ، آزاد کشمیر ، سوات ، وغیرہ کی بات ہو رہی ہے ۔ان میں سے کسی بھی جگہ روخ کرنے سے پہلے یہ بار بار سوچنا پڑتا ہے کہ جس جگہ ہم جارہے ہیں وہاں کے لیے کتنا وقت اور کتنے اخراجات درکارہیں۔یہ سوچ کر کچھ لوگ اپنے وقت اور کچھ پیسوں کی کمی دیکھ کر اپنے فیصلوں کو رد کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔
حیدرآباد سے نگرپارکر تک کے سفر میں اس طرح کا واٹرپارک واحد پوائنٹ ہے جو چاراکیٹ رقبے پر بنا ہو ا ہے ۔جس میں چھ سوئمنگ پول بنے ہوئے ہیں ۔جس میں مردوں ، عورتوں ، اور بچوں ،کے الگ الگ سوئمنگ پول ہیں خاص طور پر عورتوں کے لیے الگ اسٹاف اور بچوں کے لیے اوپر سے شاورنگ سسٹم ہے۔اس واٹرپارک میں چار فلیڈز ہیں جن کی انچائی ۱۴۵ فٹ ہے ۔گرمی کے موسم میں میرپورخاص کی عوام کے علاوہ دوسرے شہروں کے لوگ بھی یہاں بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔خاص طور پر اُن عورتو ں اور بچوں کے لیے ایسی واٹرپارک تفریح کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ جگہ بھی ہے ۔جولوگ گہرے پانی میں نہانے سے ڈرتے ہیں اور ڈوب جانے کا ڈر دل میں رکھتے ہو تو ایسوں کے لیے ایسے واٹرپارک ایک تحفہ کے معنی رکھتے ہیں۔
زندگی میں ہزاروں پرشانیوں کو کم کرنے کے لیے سیروتفریح کو ضروری سمجھا جا رہا ہے ۔ جو انسانی صحت کے لیے بھی بہت اہم ہے ۔انسان کی ہنسی خوشی کا ایک پل بھی ہمیں زندگی کا بہتراحساس دے سکتا ہے ۔گرمی کا موسم ہو اور بجلی کی آنکھ مچھولی شہر یوں کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ جس سے تنگ آ کر لوگ گرمی سے بچنے اور تفریح حاصل کرنے کے لیے واٹرپارک کاسہارا لیتے ہیں۔ اس واٹرپارک بنے سے پہلے گرمیوں
کے موسموں میں نوجوانوں کی بڑی تعدا د نہر وں کاروخ کرتی تھی جو کہ انسانی زندگی کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں نہروں کے پانی کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگیوں کی بازی ہارچکے ہیں۔جس کی وجہ سے واٹرپارک کو گرمی اور تفریح کے لحاظ سے بہترین جگہ کرار دیا جارہا ہے۔
بچے ہوں یا بڑے جب تفریح کا مو قع ملے تو ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ ایسے موقعے کا بھر پور لطف اور اپنے دیئے پیسوں کا مکمل فائدہ اٹھایا جائے ۔خاص طور پر جب بچے صاف ستھرے پانی میں نہاتے تفریح کرتے ہیں تو انکے چہروں پر رونق کا سماع کچھ الگ ہی نظر آتا ہے ۔ جیسے ان بچوں سے زیادہ کسی اور کو اتنی تفریح نہیں مل رہی ہو ایسے میں چوٹ لگنے کا بھی خطرہ موجو د رہتا ہے تو ایسی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی اسٹا ف بھی موجود ہوتاہے۔
اس و اٹرپارک کا مقصدلوگوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ آمدنی بھی کمانا ہے۔اس میں۱۵۰۰ سے ۲۰۰۰ لوگوں کی گنجائش ہے۔ یہ واٹرپارک
میرپورخاص شہر کی خوبصورتی اوررونکے بڑھانے میں بھی خاص اہمیت کا حا مل ہے۔جو کہ آنے والے لوگوں کو بھر پور تفریح فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment