Wednesday, 10 August 2016

Profile of Inaya Fatima by Hoor Khan

do not insert foto in text file. send it separately. Make more informative, interesting. When her first poetry was published  what were comments of her friends etc. Subjects, style, approach of her poetry...

حور خان 
رول نمبر: ۷۲
میڈیا اینڈ کمیونیکیشن 
پروفائیل:۔
شاعرہ عنایا پرویز
آپ کا تعلق خیرپورشہرسے ہے 1971میں آپ ایک ادبی گھرانے میں پیداہوئیں اورآپ ایک بہترین سخنوارانہ شاعرہ ہیں آپ اک ادبی اصولوں سے وابسطہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں آپ نے بہت ہی کم عمری میں اپنی شاعری کا آغازکیا تھا ۔ آپ کے آباو اجدادسے یا یوں کہہ لیں کہ آپ میں شاعری کا ہنروراثتی ہے ۔آپ نے اپنی شروعاتی تعلیم خیرپورکے ہی اک سرکاری اسکول سے حاصل کی ۔اپنی سیکنڈری تعلیم کے دوران ہی اپنے والد صاحب جو کہ بخودایک شاعر تھے ان سے اردو اَدب کی تعلیم لینی شروع کردی تھی۔
آپ اپنے بچپن سے ہی بے حد حسّاس طبیعت کی مالک رہی ہیں مختلف چیزوں پے سوچنا ،غورکرنااور پھر ان باریکیوں کو اپنے لفظوں کے موتیوں میں پرونا آپ کی عادت رہی ہے آپ کی توجہ کا مرکزہمیشہ موسمات اور قدرتی رنگینیاں رہی ہیں ۔کسی مخصوص شخصیت یا دنیاوی معاملات سے ہٹ کرآپ نے صرف قدرت کے رنگوں کو اپنی شاعری میں ڈھالنا پسندکیا ہے۔
آپ نے اپنی شاعری کومزید پرزوراورمعیاری کرنے کے لئے کالج اور یونیورسٹی میں منعقدہونے والے مشاعرے اور بیت بازیوں میں حصہ لیااوراپنی شاعری کے بہترین معیار اوراندازِ بیان کی بدولت اپنے اساتذہ کرام کو بخوبی دل جیتا۔اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہا۔اپنی شاعری کے بہترین معیاراوراخلاقی لفظ نگاری کی وجہ سے مختلف قومی تقریبات میں آپ سے نظمیں ،غزلیں اورتقاریرکروائی جاتی تھی۔
اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے فوراً بعدہی آپ نے Radio(ریڈیو)پرایک ادبی پروگرام بزمِ ادب میں کام کرنا شروع کردیا۔جہاں آپ نے اپنی شاعری کو پروان چڑھایااوریہی پروگرام آپ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی بنا۔
1991ءمیں آپ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں ۔آپ کے شوہر پرویز شاہ جو کہ خیرپور کے کسی سرکاری کالج میں مضمون کیمیاءکے پروفیسر ہیں خدانے آپ کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی سے نوازا۔بیٹا انجینئر نگ کے شعبے سے تعلق رکھتا ہے اوربیٹی بھی زیرِ تعلیم ہے۔آپ کا کہنا ہے کہ آپ نے کبھی اپنے بچوں کو زورنہیں دیا کہ وہ ابھی ان کی طرح ایک سخنوارانہ شاعری کا شوق رکھیں۔
عنایاپرویزکا کہنا ہے کہ شاعری ایک ذوق ہے ایک احساس ہے آپ کی نظرمیں وہ دل بنجر ہے کہ جس میں شاعری کرنے اوراس کی باریکیوں کو سمجھنے کا ہنر نہیں ۔اتنی عمرگزرجانے کے بعدبھی آپ میں شاعری کرنے کا جنون عروج پر ہے حال ہی میں آپ ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس کا نام ”ذوقِ زندگی“ہے عنایا پرویز کا کہنا ہے کہ شاعری آپ کی رگوں میں خون کی روانگی کی مانندہے جسے چاہ کربھی نہیں روکا جاسکتا۔

No comments:

Post a Comment