Friday, 19 August 2016

افضال شاہ گراؤنڈ



حور خان

ماس کمیونکیشن ڈیپارٹمینٹ
ایم ۔اے۔پریویس
رول نمبر:۔۷۲
فائیل:۔ فیچر
افضال شاہ گراؤنڈ
کھیل ایک ایسا شوق ہے جس سے کسی بھی طرح کا انسان لطف اندوز نا ہوا ہوایک نا ممکن سی بات ہے۔بچپن میں تو سبھی کھیلتے ہیں مگر کھیل کو اپنا پروفیشن بنانے والے لوگ کھیل کو صرف بچپن تک ہی محدود نہیں رکھتے بلکے پچپن تک اسے لطف اٹھاتے ہیں. ہائے !!کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں ایسے لوگ۔۔۔
افضال شاہ گراونڈ ایک اسپورٹس وینیو اور اسٹیڈیم جو لطیف آباد یونٹ نمبر:۰۱ میں واقع ہے ۔افضال گراونڈ ایک بہترین کریکٹر افضال شاہ کے نام پے بنا یا گیا۔جو ۵۲ستمبر ۴۵۹۱ میں حیدر آباد میں پیدا ہوئے بہت کم عمر سے کرکٹ کھیلنے کے شوق سے وابسطہ افضال شاہ نے بہت جلد ہی اپنے بہترین کھیل کے ذریعے ترقی اور شہرت حاصل کی وہ ایک رائٹ ہینڈ بیٹس مین تھے اور فیلڈنگ پوزیشن ویکٹ کیپر تھی۔وہ ایک نہایت انسا نیت پسند انسان ہیں اور سننے میں آیا ہے کہ آجکل شدید بیماری میں مبطلہ ہیں۔چونکہ وہ خود ایک کھیل سے وابسطہ انسان ہیں تو اسی لئے انہوں نے حیدرآباد کے کھلاڑیوں کے لئے یہ گراونڈ بنوایا اور بہت ہی کم وقت میں اس معمولی گراونڈ میں بہت سی دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں کچھ عرصے پہلے تک یہ گراونڈ خا صا معمولی سا تھامٹیالی زمین کھردورا فرش اور بغیرکسی باونڈری کے واقع تھاجس کی وجہ سے کچھ قبضہ گروپ نے اسکا فائدہ اٹھایا اور بڑی تصلی کے ساتھ گراونڈ کی کچھ فیصد جگہ پے چھو ٹی چھوٹی جھگیاں ڈال لیں جہاں رات رات بھر تاش کھیلے جاتے اور غیر اخلاقیاتی کام کئیے جانے لگے تھے شاہ صاحب کی سخت قانونی کاروائیوں کے بعدآخرکار ان لوگوں کو وہاں سے نکال دیا گیااور پھر گراونڈ میں مزید ترقیاتی کام کی شروعات کی گئی۔
مضبوط سریا استعمال کرکے باونڈریز بنائی گئیں وہاں کے کچیّ مٹیالے فرش پے گھا نس اگائی گئیں اور گراونڈ کے چار وں طرف سیٹیں لگائی گئیں اور ایک پچ بنائی گئی گراونڈ کو مکمل طور پے ایک اسٹیڈیم کی شکل دے دی گئی یہاں کرکٹ کے بڑے ٹارنامینٹس بھی ہوتے ہیں اسکولوں کالجوں کے سپورٹس ڈے بھی منعقد کئے جاتے ہیں گراونڈ میں ایک انڈور ایریہ بھی بنا یا گیا ہے جہاں گرلز اسپورٹس ہو تے ہیں بیڈمینٹن اور ٹیبل ٹینس جیسے انڈور گیمز کھیلے جا تے ہیں اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ عام لوگوں کی چہل قدمی کے لئے واکنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے صبح سویرے بوڑھے اور نوجوان وہاں چہل قدمی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور شام میں بچوّں کی بڑی تعداد وہاں کرکٹ فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھنے کو ملتی ہے اور خواتین بھی اپنے دل و دماغ کو ترو تازہ کرنے وہاں موجود ہوتی ہیں مختلف کھا نے پینے کی چٹپٹی چیزوں کے ٹھئے وہاں ہوتے ہیں اندھیرا ہوتے ہی جگمگاتی ہوئی سرچ لائٹس کی روشنی ہری ہری گھانس پے پڑتی ہوئی کافی سکون بخشتی ہے۔کوئی بھی قومی یا مذہبی تہوار اس گراونڈ کی رنگینیوں چار چاند لگا دیتا ہے۔بسنت کو بھرپور طریقے سے اسی گراونڈ میں منایا جاتا ہے۔چودہ اگست پے بھی لوگ یہاں آتش بازیاں کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔رمضان میں تراویح کے لئے استعمال کیا جا تا ہے اور عید گاہ بھی بنا ئی جاتی ہے عید کی نماز کے فوراً بعد گراونڈ میں ایک میلا لگ جا تا ہے جہاں کھا نے پینے کی چیزیں مختلف کھیل اور جھولے وغیرہ ہوتے ہیں چھوٹے چھوٹے بچیّ اپنے دوستوں کے ہمراہ آتے اور عید کی خو شیاں مناتے نظر آتے ایک شور شرابہ رونق یہ ساری چیزیں بڑا پیارا سا احساس جگا تی ہیں۔اسی طرح بڑی عید پے یہ گراونڈ قربا نی کے جانور باندھنے کے کام آتا ہے اور ان دنوں بھی یہ گراونڈ بڑی رونق کا محور بنا ہو تا ہے کچھ لوگ جانور خریدنے کی غرض سے وہاں موجود ہوتے ہیں تو کچھ لوگ بس جانوروں کو دیکھنے کے شوق میں وہاں مو جود ہوتے ہیں بلکہ یہی نہی اس گراونڈ کے سب سے مہنگے ترین جانور کے جلووں کو دیکھنے دور دور سے لوگ آتے ہیں کچھ لوگ اپنے اپنے جانوروں کی ریس لگواتے ہیں تو کچھ لوگ اپنے خوبصورت اور وزندار جانوروں کی نمائش کرتے نظر آتے ہیں اور یہی سلسلہ چاند رات تک چلتا رہتاہے اور پھر عید کی نماز کے بعد وہ سب جانور اسی گراونڈ میں ضبح کئیے جاتے ہیں۔
وہ نچلے طبقے کے لوگ جو کہ عالیشان اور مہنگے ریسٹارینٹس یا جگاہوں پے نہیں جا سکتیووہ کسی بھی تہوار پے یس گراونڈ میں لگے میلے اور اسکی رنگینیوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اپنے بچوں کو خوش کرتے ہیں۔کھلاتے پلاتے ہیں اپنی چادر کت مطابق پیر پھیلاتے ہیں اور کسی نہ کسی صورت اپنے بچوں کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ ہر خوشی ان کے لئے بھی ہے۔افضال گراونڈ ۰۱نمبر کے رہائشیوں کے لئے نہ صرف بطور پلے گراونڈ بلکہ ایک بہترین تفریح گاہ بھی ہیگراونڈ کی شہرت کی وجہ سے حیدرآباد لطیف آباد نمبر ۰۱ کا ایک واحد لینڈمارک ہے۔خاص طر سے بروز جمعہ اس گراونڈ میں انتہائی لوگوں اور بچوں کا ہجوم ہوتا ہے کیونکہ جمعہ کو وہاں لازمی کرکٹ میچ ہوتا ہے۔ چونکہ یہ گراونڈ کافی حد تک وسیع ہے توکرکٹ کے ساتھ ساتھ ایک طرف فٹ بال تو دوسری طرف بیڈمینٹن اور اسی طرح کے مختلف آوٹ ڈور گیمز کھیلے جا تے ہیں ایک ہی وقت میں۔تو یہ بات تہ ہے کہ گراونڈ کو کبھی بھی خالی نہیں پایا گیا۔حال ہی میں افضال گراونڈ میں۴۱یگست کے توسّس سے ایک فنکشن منعقد کیا گیا تھاجس میں بچیّ اور بڑے سب کے لئے مختلف طرح کے مقا بلے رکھے گئے تھے جیسے کہ مضمون رائٹنگ کے مقابلے ملی نغمے کے مقابلے تحر یک پاکستان پے تقریروں کا مقابلہ اور پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
افضال شاہ جیسی سوچ ہر قابل انسان کو رکھنی چاہیئے جس طرح سے انہوں نے یہ گراونڈ بنا کے ایک عظیم شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے ان کی یہ ایک نیکی بہت سے لوگوں کو خوشی فراہم کر رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی اسی طرح اور دوسرے شہریوں کو بھی ان سے سبق حاصل کرنا چا ہئے کہ کوئی بڑی امداد نہ سہی اپنی کسی معمولی سی کو شش سے ہی اپنے معاشرے یا پھرعلاقے والوں کے لئے امداد کریں تا کہ افضال شاہ صاحب کی طرح ان لوگوں کو بھی اچھّے الفاظوں میں یاد کیا جائے۔۔

No comments:

Post a Comment